لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود لاہور دہلی بس سروس جاری ہے جبکہ مسافروں کی بکنگ پر اس کے اثرات پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ مسافروں کی بکنگ میں واضح کمی آگئی ہے۔ لاہور دہلی بس سروس کے سٹیشن انچارج کرنل خالد سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے کی وجہ سے بس سروس کے مسافروں میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ابھی ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے کہ کشیدہ حالات کی وجہ سے بس سروس میں کمی لائی جائے یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024