گڑھی خدا بخش میں جلسہ گاہ کی تیاری پر 75 کروڑ لاگت آئی: بی بی سی

27 دسمبر 2008
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق 2 وزراء اعظم اور مقبول عوامی لیڈر ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی آخری آرام گاہ ہونے کے ناطے گڑھی خدا بخش عوامی اجتماع کا مقام تو پہلے ہی بن چکا ہے لیکن حالیہ تعمیراتی کام کے بعد بھٹوز کے آبائی قبرستان کا منظر کچھ خوبصورت سا بن گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق جلسہ گاہ کے میدان کی 35 ایکڑ اراضی پر 75 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جو سندھ حکومت نے منظور کی ہے۔ 28 ایکڑ میدان کو 6 فٹ مٹی ڈال کر اس کی سطح بلند کی گئی ہے تاکہ بارش کا پانی تعمیر کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ میدان کی بقیہ 7 ایکڑ اراضی گاڑیوں کی پارکنگ اور پبلک پارک کے لئے مختص کی گئی ہے‘ نئے تعمیر شدہ میدان میں 6 سے 8 لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
اور 2 سے 3 ہزار چھوٹی بڑی گاڑیاں پارک ہو سکتی ہیں۔ آج برسی کے موقع پر آنے والے لوگوں کو گڑھی خدا بخش یقیناً بدلا ہوا نظر آئے گا۔