پاکستان اور بھارت کی فوجیں تیار کھڑی ہیں: چھوٹی سی شرارت جنگ کا پیش خیمہ بن سکتی ہے: عالمی میڈیا

27 دسمبر 2008
واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز) بھارت اور پاکستان جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی فوجیں سرحد میں ریڈ الرٹ جنگ کیلئے مکمل طور پر تیار کھڑی ہیں چھوٹی سی شرارت جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اب تک جنگ رکوانے کیلئے سفارتی کوششیں ناکام نظر آ رہی ہیں چین اور سعودی عرب کی طرف سے جنگ رکوانے کی آخری کوششیں ہو رہی ہیں جبکہ مغرب اور امریکہ نے اس حوالے سے چپ سادھ لی ہے۔