محرم الحرام: پنجاب میں فوج اور رینجرز طلب دفعہ 144 نافذ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی

27 دسمبر 2008
لاہور (مانیٹرنگ نیوز) محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم کرنے کیلئے پنجاب کے بیس اضلاع میں فوج اور پندرہ اضلاع میں رینجرز طلب کر لی گئی ہے۔ جو یکم جنوری سے صوبہ بھر میں فلیگ مارچ شروع کریگی۔ جبکہ صوبہ بھر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محرم الحرام کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت قصور‘ شیخوپورہ‘ گجرات‘ گوجرانوالہ‘ منڈی بہائوالدین‘ راولپنڈی‘ جہلم‘ اٹک‘ چکوال‘ بھکر‘ فیصل آباد‘ جھنگ‘ مظفر گڑھ‘ ملتان‘ وہاڑی‘ راجن پور‘ ڈی جی خان‘ حافظ آباد اور سیالکوٹ میں فوج طلب کی گئی ہے۔ جبکہ ننکانہ صاحب اوکاڑہ نارروال سرگودھا خوشاب‘ میانوالی‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ خانیوال‘ بہاولپور‘ پاکپتن‘ لودھراں‘ ساہیوال‘ رحیم یار خان اور لیہ میں رینجرز کو طلب کیا گیا ہے محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ علم‘ تعزیے اور ذوالجناح کے جلوسوں کے راستوں پر خاردار تاریں لگا کر انہیں ہر قسم کی ٹریفک بند کر دیا جائے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...