میلبورن ٹیسٹ: پونٹنگ کی سنچری‘ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف 6 وکٹوں پر 280 رنز بنا لئے
ملبورن ( پی پی آئی) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنالئے۔ پہلے دن کی خاص بات کپتان رکی پونٹنگ کی سنچری تھی۔21 رنز پر پہلے وکٹ گرنے کے بعد سائمن کیٹچ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیااور نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہی۔ وہ 54 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے ۔سکور بورڈ میں128 رنز پران کے آئوٹ ہونے کے بعد کپتان رکی پونٹنگ نے 101 رنز بنائے۔ سائمنڈنے 27 جبکہ مائیکل ہیڈن نے 40 رنز سکور کئے۔مائیکل کلارک 36 جبکہ بریٹ لی صفر کے سکور پر کریز میں موجود ہیں ۔