کراچی (ثناء نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی برانچ لائسنسنگ پالیسی کے تحت کیلنڈر سال 2008 کے دوران کمرشل بینکوں کو نئی شاخیں / ذیلی شاخیں کھولنے کے لئے 730 لائسنس جاری کئے۔ یہ اب تک کسی ایک سال کے دوران نئی شاخوں/ذیلی شاخوں کے قیام کے لئے جاری کئے جانے والے اجازت ناموں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔2007 کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مجموعی طور پر 474 برانچ لائسنس جاری کئے تھے۔ 16دسمبر 2008تک ملک میں کام کرنے والی بینک شاخوں کی مجموعی تعداد 8,886 ہوگئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38