2008ء : عالمی بنک نے جنوبی ایشیا میں 3.55 ارب ڈالر دیئے‘ پاکستان کو 25 کروڑ ملے

27 دسمبر 2008
اسلام آباد (ثناء نیوز ) عالمی بینک نے سال 2008ء کے دوران پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک کو 3.55 ارب ڈالر کے قرضے اور مالی امداد فراہم کی ہے عالمی بینک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عالمی بینک نے سال 2008ء کے دوران عالمی بینک نے جنوبی ایشیاء کے ممالک کو عالمی بینک برائے بحالی و ترقی (IBRD)کے تحت ایک ارب 49کروڑ 10لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیاتھا مگر اس دوران بینک نے اس ممالک کو ایک ارب 17کروڑ 50لاکھ ڈالر فراہم کئے ۔ اس دوران عالمی بینک نے ان بینکوں کو انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت 2ارب 75کروڑ 60لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا مگر اس دوران 2ارب 37کروڑ 90لاکھ ڈالر فراہم کئے گئے۔ سال 2008ء کی لئے زرعی ، ماہی گیری اور جنگلات کیلئے 42کروڑ 5لاکھ ڈالر ، تعلیم کیلئے 69کروڑ 45لاکھ ڈالر ، توانائی اور معدنیات کیلئے ایک ارب 48کروڑ 14لاکھ ڈالرکے علاوہ دیگر منصوبوں کیلئے متعدد بار وعدے کئے گئے مگر ان پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ فنانس کیلئے 8کروڑ 66لاکھ ڈالر صحت اور دیگر سماجی خدمات کیلئے 24کروڑ75لاکھ ڈالر ، صنعت و تجارت کے لئے 16کروڑ75لاکھ ڈالر ،انفارمیشن کیمونیکیشن کیلئے ایک کڑور 32لاکھ ڈالر ، ٹرانسپورٹیشن کیلئے22کروڑ 99لاکھ ڈالر اور پانی ، نکاسی آب اور سیلاب سے بچائو کیلئے 20کروڑ 61لاکھ ڈالر فراہم کرنے کے وعدے کئے تھے تاہم اس دوران صوبہ سندھ میں پانی کی تقسیم کے نظام کے فروغ کیلئے 15کروڑ ڈالر ، صوبہ بلوچستان میں زرعی پیداوار اور آبپاشی کے پانی کے استعمال کو بہتر بنانے کیلئے اڑھائی کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان کے 25غریب ترین اضلاع کے50لاکھ افراد کو کیمونٹی آرگنائز شینز اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز کے ذریعے مدد فراہم کرنے کیلئے ساڑھے7کروڑ ڈالر کے فنڈ فراہم کئے گئے۔