سٹاک انڈیکس مزید کمی کیساتھ 6487 پر آ گیا خدشات کے باعث شیئرز کی سستی فروخت جاری رہی

27 دسمبر 2008
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر جمعہ کے روز جاری شدید مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 172.66پوائنٹس گر گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ کے خدشات ‘ سی ایف ایس کے تنازعہ میں حائل دشواریوں‘ ممبران اور بروکرز کی کاروبار میں بے یقینی کیفیت برقرار رہی اوروہ بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پر کم داموں فروخت کرتے نظر آئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 172.66پوائنٹس کم ہوکر6487.52کی انتہائی نچلی سطح پر آگیا ۔ اس طرح ہفتے کے اختتام پر حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں سرمایہ کاروں کو 48ارب 63کروڑ 69لاکھ 6ہزار966روپے کا خسارہ رہا ۔جمعہ کے روز مجموعی سودوںمیں 10کروڑ 62لاکھ 31ہزار280حصص کے زائد سودوں میں کاروبار ہوا جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز51فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی رہی ۔مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار202کمپنیوں تک محدود رہا۔ اس میں 102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ‘97کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور3کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا کاروباری لحاظ سے دیوان سیمنٹ ایک کروڑ 30لاکھ 69ہزار حصص اور حب پاور کمپنی کے 98لاکھ 3ہزار500حصص کے سودے ریکارڈ کئے گئے۔