جموں (آئی این پی ) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی فوج تیار اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ سیاچن اور کشمیر میں اگلی چوکیوں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جموں میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران فوجی سربراہ نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ دنیا کے بلند ترین میدان جنگ میں بھی کٹھن حالات میں فوج چوکنا ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے دورے کے دوران انہوں نے فوج کو تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت دی ہیں اور ان پر یہ واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی وقت فوج سے کوئی بھی مدد طلب کی جائے یا ملک کی حفاظت کے لئے فوج کو کردار ادا کرنا ہوگا تو انہیں خود کو اس کے لئے تیار رکھنا ہوگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024