صدر آصف علی زرداری20 بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے

27 دسمبر 2008
صدر آصف علی زرداری20 بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے
واشنگٹن(این این آئی) امریکی میڈیا نے صدر آصف علی زرداری کو20 بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیاہے۔ ٹائم میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ جب گزشتہ برس آصف علی زرداری نے اپنی مقتولہ بیوی بینظیر بھٹو کی تدفین کی تو زرداری کا سب کچھ ختم ہوگیا ۔2008 میں وہ جوہری طاقت سے لیس ایسے ملک کے صدر بنے جسے شدت پسندی اور معاشی بحران کا سامنا ہے۔ زرداری پر بدعنوانی کے الزامات کے باعث 1999 میں بینظیر بھٹو کی حکومت برطرف کردی گئی تاہم جب بے نظیر بھٹوجلاوطنی ختم کرکے وطن لوٹیں اور تقریباً ایک دہائی پرمحیط فوجی آمریت کے خلاف نبرد آزما ہوئیں تو زرداری نے ان کا ساتھ دیا۔وہ اکثر بینظیربھٹوکا یہ نعرہ دہراتے ہیں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ واضح رہے کہ بااثرافرادمیں صدر بش کے علاوہ برطانوی وزیراعظم گورڈن برائون،ہلیری کلنٹن،رابرٹ گیٹس،جان مکین اور رابرٹ موگابے شامل ہیں۔