شیخوپورہ: ولیمے کی تقریب میں گھسنے والے 2ڈاکو شرکاء کے ہاتھوں قتل

27 دسمبر 2008
شیخوپورہ (ریڈیو مانیٹرنگ) شیخوپورہ میں ایک شادی کی تقریب میں ڈکیتی کی کوشش کرنے والے دو ڈاکوؤں کو شادی میں شریک افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ شیخوپورہ کے گاؤں چاہ حسہ میں ولیمے کی تقریب میں پیش آیا۔دو ڈاکو گھس آئے اور وہاں موجود لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود مسلح شرکاء نے فائرنگ کر دی ۔