A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

برسی میں جانے والی گاڑی کو حادثہ‘ رکن سرحد اسمبلی افتخار شاگئی اور پارٹی رہنما پذیر خان جاں بحق

27 دسمبر 2008
مردان/ روجھان مزاری (نامہ نگار/ ریڈیو نیوز) بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پشاور سے گڑھی خدا بخش جانے والی گاڑی کو حادثہ میں پیپلزپارٹی کے رکن سرحد اسمبلی افتخار خان شاگئی اور پیپلزپارٹی مردان سٹی کے جنرل سیکرٹری پذیر خان جاں بحق جبکہ صوبائی وزیر ایکسائز لیاقت شباب اور ایم پی اے ملک طماش سمیت 6کارکن زخمی ہو گئے۔ صدر زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو کی پہلی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے لاڑکانہ جانے والے قافلے میں گاڑی ایک بچے کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال رحیم یار خان میں داخل کر دیا گیا ہے۔