پاکستان اور بھارت کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں: وائٹ ہاؤس

27 دسمبر 2008
واشنگٹن (ریڈیو مانیٹرنگ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی بڑھانے سے گریز کریںوائٹ ہاؤس کی ترجمان ڈانا پرینو نے کہا ہے کہ امریکہ خطہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے‘ علاقہ میں اپنے سفیروں سے رابطہ ہے‘ ہم دونوں ممالک سے قریبی روابط جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ملک ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون کر سکیں۔