جنگ نہیں چاہتے‘ پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے: ترجمان کانگرس

27 دسمبر 2008
نئی دہلی (ثناء نیوز) بھارت کی حکمران جماعت کانگرس نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن ایک ذمہ دار ریاست ہو نے کے ناطے پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث 40افراد کو بھارت کے حوالے کر دے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان شکیل احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔