لاہور/ اسلام آباد/ سکھر (رپورٹنگ ٹیم+ نامہ نگاران+ ریڈیو مانیٹرنگ نیوز ایجنسیاں) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ شہید بینظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے علاوہ پورے ملک میں تقریبات ہونگی۔ مرکزی اور سب سے بڑی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہو گی۔ جس میں صدر آصف زرداری‘ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ دونوں صاحبزادیاں بختاور بھٹو زرداری‘ آصف بھٹو زرداری اور صنم بھٹو سمیت وفاقی‘ صوبائی وزراء ارکان پارلیمنٹ اور رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 2لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کا امکان ہے۔ صدر زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو ہائوس پہنچ گئے ہیں۔ گڑھی شاہو میں برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ہیں۔ برسی کی تقریبات کا آغاز صبح 9بجے مزار پر حاضری سے ہو گا۔ 11بجے اجتماعی دعا ہو گی اور مزار پر لنگر تقسیم کیا جائیگا۔ شہادت کے وقت یعنی 5بجکر 20منٹ پر 2منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی جائیگی اور ساڑھے 5بجے بینظیر شہید کی زندگی پر مشتمل دستاویزی فلم دکھائی جائیگی۔ صدر آصف زرداری‘ وزیراعظم یوسف گیلانی اور دیگر رہنمائوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید برسی کے موقع پر الگ الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ محترمہ شہید نے بے آواز طبقوں کو آواز دی‘ کمزوروں کو قوت عطا کی اور عوام کو اپنی زندگی سے بلند تر مقصد کیلئے جدوجہد کرنے کے لئے جذبے سے سرشار کیا‘ بے نظیر بھٹو شہید نے عالمی لیڈر کی حیثیت سے نہ صرف اپنے آپ کو منوایا بلکہ پاکستان کا پورے ملک میں نام بلند کیا۔ برسی کے موقع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس اور فوج نے سکیورٹی سنبھال لی ہے۔ محکمہ ریلوے نے خصوصی ٹرینیں چلائی ہیں اور پی آئی اے نے کراچی‘ لاہور‘ سکھر سے خصوصی پروازوں کا اہتمام بھی کیا ہے۔ برسی کے موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں سے بڑے اور چھوٹے شہروں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ لیڈی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی عہدیداران اور ممبران صوبائی و قومی اسمبلی گذشتہ روز خصوصی ٹرین کے ذریعے گڑھی خدا بخش نوڈیرو چلے گئے ہیں۔ شعبہ خواتین پنجاب کی خواتین ، لاہور کی صدر ساجدہ میر کی زیر قیادت درجنوں ورکرخواتین، ممبران اسمبلی یاسمین مصباح الرحمن، عظمیٰ بخاری،صغیرہ اسلام ،نرگس خان ،عذرا شجاع،صفیہ نگہت،عذرا بیگم،فردوس ظہور،صوبائی وزیر قمر زمان کائرہ، وزیر مملکت سمسان بخاری،منظور وٹو، محمد ارشد گھرکی سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے۔ راولپنڈی میں برسی کے حوالے سے گذشتہ روز مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ علاوہ ازیں لاہور سے میاں شاہد عباسی‘ آصف ہاشمی کی قیادت میں قافلہ گڑھی خدا بخش چلا گیا جس میں عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024