ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹونٹی 20 میچ میں شکست دے دی

27 دسمبر 2008
آکلینڈ (نیٹ نیوز) گرس گیل کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے دی ۔ نیوزی لینڈ کے 155 رنز کو ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کی بیٹنگ کی بدولت ٹائی کردیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ٹونٹی 20 فارمیٹ میں پہلی مرتبہ سپر اوور کا استعمال کیا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گیل کے 3 چھکوں اور ایک 4 کی مدد سے 1 وکٹ کے نقصان پر 25 رنز سکور کئے جواب میں کیوی بیٹسمین جیکب اورم اور میککلم 15 رنز بناسکے اور یوں ویسٹ انڈیز کی ٹیم فاتح قرارپائی۔