کولمبو (اے ایف پی + ریڈیو مانیٹرنگ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے کی اجازت دی گئی ہے۔ سری لنکا کی وزارت خارجہ کے مطابق سری لنکا کے صدر مہند راجہ پکسی نے وزیر خارجہ سے مشاورت کے بعد کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے کی منظوری دیدی۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ کے مطابق سری لنکن ٹیم 20 جنوری سے 25 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گی سری لنکا کے وزیر خارجہ روبیتابو گلولگاما کا کہنا تھا کہ اقوام کے درمیان تعاون اور تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے دورے سے انکار کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا تھا سری لنکن ٹیم اپنے دورے کے دوران دو ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلے گی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024