برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے سات سوستترویں سالانہ عرس کی پندرہ روزہ تقریبات کا آغاز پاکپتن میں ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق حضرت با با فرید گنج شکررحم اللہ علیہ کے پندرہ روزہ عرس میں غسل، چادر پوشی اور دعا کی تقاریب سے آغاز ہوا جبکہ پانچ محرم الحرام سے عاشورہ تک جنتی دروازہ کھلا رہے گا۔عرس کے موقع پرمقامی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں،عرس کی تقاریب شرکت کیلئے اندرون اوربیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ پاکپتن میں شروع ہوگیا ہے۔عرس میں شرکت کیلئے بھارت سے زائرین بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ پندرہ لاکھ سے زائد زائرین عرس میں شرکت کے لئے پاکپتن آئے ہیں، ان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو ، سکھ اور دیگر مذاہب کے زائرین بھی شامل ہیں۔عرس کے موقع پرمزار کے ارد گرد کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔مزار شریف کی پرنور فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور حق فرید یا فرید کے نعروں سے معطر ہے اور زائرین مزار شریف اپنی حاجات کی پوری ہونے کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں اور چادر چڑھا رہے ہیں۔اس موقع پرسجادہ نشین کی جانب سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، بہشتی دروازہ مسلسل 5 راتوں تک کھلا رہے گا جس سے عقیدت مند گزریں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024