پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے امریکہ برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے جنگی جنون کے خاتمے اور مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار اداکریں۔لاہور میں خواتین چیمبر آف کامرس کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی طاقتوں کو اس بات کا ضرور نوٹس لینا چاہئے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آر ایس ایس کے شدت پسندوں کو جموں و کشمیر میں داخل کر کے جنگ کی بنیاد رکھ دی ہے۔چوہدری سرور نے کہا کہ بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے لا تعلق نہیں رہ سکتیں بصورت دیگر دنیا میں امن محض خواب رہے گا۔گورنر نے کہا کہ مضبوط ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کا خواب خواتین کو با اختیار بنائے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38