ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب عالمی برادری یہ بات سمجھ چکی ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر حل نہ کیا گیا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماء اس دیرینہ تنازعہ کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے گزشتہ بہتر برس سے جاری جدوجہد کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ چین اس دیرینہ مسئلے پر پاکستان کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔