اقوام متحدہ کاجی سیون کے رہنماؤں پر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے پر زور
فرانس : اقوام متحدہ نے جی سیون کے رہنماؤں پر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے پر زور دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹڑ پر جاری اپنے پیغام میں اوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونقیو گوتریز نے کہا کہ ہمارے پاس موسمیاتی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے وسائل موجود ہیں ۔تاہم اس سلسلے میں مزید سیاسی پختگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے پر زور دیا ۔تاکہ مستقبل میں زمین کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔