بھارتی وزیر اعظم مودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ، مشعال ملک
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ مودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے لیکن عرب ممالک مودی کو اعزازات دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہا را نہوں نے گزشتہ روز صحافیوں کی مشعل بردار ریلی سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشعال ملک نے کہا دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہندوستان کشمیر میں نہتے عوام پر کیا ظلم کررہا ہے۔ لگتا ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی باقاعدہ منصوبہ بندی سے کی جارہی ہے اطلاع ہے کہ انتیس اگست سے کشمیر کے ایئرپورٹس کو بند کرنے جارہے ہیں سرکاری افسران اور اہلخانہ کو کشمیر سے نکالا جارہا ہے افسوس ناک بات یہ ہے کہ ان حالات میں عرب ممالک مودی کو اعزازات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا پہلی مرتبہ کشمیر کے مسئلے پر عالمی میڈیا نے ہمارا ساتھ ہے انشا اللہ اب مودی کا برا حال ہوگا اور ہندوستان کے ٹکرے ہوجائیں گے۔ ہندوستان اب نیوکلیئر جنگ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اگر جنگ چھڑ گئی تو پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آئے گی۔انہوں نے کہا صحافی برادری کا شکریہ جو کشمیری عوام سے یک جہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔نہتے عوام پر بھارتی مظالم 22 دن جاری ہیں۔ہر طرح کی خورد نوش کی کمی ہے ۔29 اگست کو کشمیر کے ائیرپورٹ بند کئے جائیں گے۔۔ایٹمی حملوں کی دھمکی دی جا رہی ہے۔فوجی گھروں میں گھس کر مردوں کو لے جاتے ہیں ۔بھارت کا کشمیریوں کی نسل کشی کا پروگرام ہے۔یواین کی قررادادوں کا اطلاق ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا چند ملک کشمیر کے لئے نہیں بول رہے لیکن ان کی عوام باہر نکل رہی ہے۔ انہوں نے کہا مودی کا عبرت ناک انجام ہوگا۔