وزیر اعظم عمران خان نے تقریباً 1گھنٹہ سینٹ میں گزارا

Aug 27, 2018 | 21:00

ویب ڈیسک

  وزیر اعظم عمران خان عام الیکشن کے بعد سینیٹ کے پہلے اجلاس میں شریک ہو ئے وزیر اعظم عمران خان نے تقریباً 1گھنٹہ سینیٹ میں گزارا فوٹو کے لیے خصوصی پوز بنایا عمران خان نے کاروائی سنی عمران خان کے آنے سے قبل ہی کابینہ سینٹ میں موجود تھی سفید کپڑے ، کالی واسکٹ میں ایوان میں آئے جبکہ ان کے ہاتھ سے تسبیح غائب تھی تقریر کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو سپیکر کہہ گئے - وزیر اعظم عمران خان عام الیکشن 2018کے بعد سینیٹ کے پہلے اجلاس میں شریک ہوئے عمران خان چار بجکر بیس منٹ پر ایوان میں آئے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا جبکہ قائد ایوان شبلی فراز انکو ایوان میں لیکر آئے عمران خان کے ایوان میں آنے سے قبل ہی وزیروں کی بڑی تعداد سینیٹ میں موجود تھی ایوان میں وزیر خزانہ اسد عمر ان کے آنے سے قبل چلے گئے جبکہ وزیروں میں شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، فروغ نسیم، پرویز خٹک، عامر کیانی ، غلام سرور، فواد چودھری ، خسرو بختیار، زبیدہ جلال ، مشیر بابر اعوان و دیگر موجود تھے وزیراعظم عمران خان سفید کپڑوں ، کالی واسکٹ اور پشاوری چپل میں ایوان میں آئے مگر اس بار ان کے ہاتھ سے تسبیح غائب تھی جب فوٹو گرافر نے ان کی تصویر بنانی چاہی تو عمران خان نے خصوصی پوز بنایا ایک گھنٹے کے دوران ہر سینیٹر کی تقریر کو سنتے رہے شبلی فراز کی قرارداد پاس ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان پانچ بجکر بیس منٹ پر ایوان سے چلے گئے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے تقریر شروع کرتے ہوئے عمران خان ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو سپیکر کہہ گئے جس پر دیگر سینیٹرز نے ان کی تصحیح کی اور انہوں نے اس کے بعد ان کو جناب چیئرمین کہہ کر اپنی تقریر شروع کی۔

مزیدخبریں