ہندو برادری نے ملک بھر میں مذہبی تہوار ’’رکھشا بندھن‘‘ منایا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ سمیت ملک اور دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری نے مذہبی تہوار رکھشا بندھن روایتی اورمذہبی جوش و جذبے سیمنایا،ہندی مہینہ ساون میں راکھی رکشابندھن تہوار کے دن بھائی اپنی بہن سے ہاتھ پر راکھی بندھوا کر بھائی بہن کے مقدس رشتے کو مضبوط کرنے کا عہد کیا جاتا ہے۔ہندو عقیدے کے مطابق رکھشا بندھن ایسا تہوار ہے جو بہن اور بھائی کے مقدس رشتے میں مزید محبتوں کے رنگ بھردیتا ہے۔ اس تہوار میں ایک بہن اپنے بھائی کی لمبی عمر اوراْس کی خوشحال زندگی کی دعاکرتی ہے جبکہ اْس کا بھائی اپنی کلائی پر راکھی بندھوا کر اپنی بہن کی حفاظت کا عہد کرتا ہے جس سے بہن اور بھائی کے رشتے میں محبت خلوص اور سچائی پیدا ہوتی ہے۔رکھشا بندھن تہوارکی مناسبت سے مختلف کلر فل دھاگوں اور خوبصورت موتیوں کیساتھ مختلف خوبصورت دیدہ زیب نمونوں میں تیار کی جانے والی راکھی دیگر اشیاء کی خریدوفروخت عروج پررہی۔ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے راکھی خرید کر "رکشا بندھن "کی رسم ادا کی اور بہن بھائی کی حفاظت و سلامتی کیلیے آرتھی خصوصی پوجا کی گئی جبکہ اس موقع پرتحائف کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
ہندو تہوار