وقار یونس نے خواتین کرکٹرز کو گر سکھائے
لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے لاہور میں خواتین کرکٹرز کو ٹپس دیں۔لاہور کے کنییرڈ کالج میں ہونے والے ریجنل کرکٹ ٹرائلز میں وقار یونس بھی پہنچے جہاں انہوں نے ویمن کرکٹرز کو ایک گھنٹے تک کھیل میں بہتری کیلئے ٹپس دیں۔انہوں نے خاص طور پر باﺅلرز کو سوئنگ کے گر سکھائے۔ وقار یونس نے کہا کہ وہ لڑکیوں کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
اس موقع ویمن کرکٹرز کا کہنا تھا کہ لیجنڈ کرکٹر سے سیکھنا اعزاز کی بات ہے۔