رچنا ٹاﺅن میں سیوریج سسٹم ناکارہ گندگی، تعفن سے مکینوں کا جینا محال
فیروز والا (نامہ نگار) رچنا ٹاﺅن اور پیپلز کالونی میں سیوریج سسٹم بند ہونے سے گندا پانی گلی محلوں میں بہہ رہا ہے۔ صفائی کرنے والا عملہ علاقے سے غائب رہتا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ شرقپور خورد میں بھی گندے پانی کے گٹر بند ہونے سے گندا پانی بازار اور محلوں میں کھڑا ہے۔