نامعلوم شخص کی مسخ شدہ سمیت2 نعشیں برآمد، قتل کا شبہ
لاہور+فیروزوالہ(نامہ نگاران) سندر کے علاقے میں زیر تعمیر پلازہ سے 21سالہ نوجوان کی خون میں لت پت لاش ملی ہے ۔ورثاء کے مطابق اسے نامعلوم افرادنے قتل کرکے لاش زیر تعمیر پلازہ سے نیچے پھینک دی ہے ۔مقتول محمد عظیم ڈوگرمقامی رہائشی اور پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا تھا۔پلازہ مزدوروں نے پولیس کو بتایا کہ شبہ ہے کہ محمد عظیم پلازہ کی چھت پر کرنٹ لگنے سے نیچے گر کر ہلاک ہوا ہے جبکہ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ محمد عظیم کو نامعلوم افرادنے قتل کرکے نعش پلازہ کی چھت سے نیچے پھینک دی ہے۔علاوہ ازیں نامعلوم افراد نے اجنبی شخص کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کھیت میں پھینک دی تھانہ صد کے علاقے عطاء آباد میں کھیت سے اجبنی شخص کو مسخ شدہ نعش ملی پولیس کا خیال ہے کہ نامعلوم افراد نے اجبنی شخص کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ۔