عالمی مخالفت مسترد: امریکہ کا سعودی عرب کو متنازع کلسٹر بم فروخت کرنیکا فیصلہ
عالمی مخالفت مسترد: امریکہ کا سعودی عرب کو متنازع کلسٹر بم فروخت کرنیکا فیصلہ
واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے سعودی عرب کو متنازعہ کلسٹر بم فروخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ہتھیار مخالف مہم جوﺅں کی جانب سے شدید تحفظات اور مخالفت کے باوجود امریکہ نے سعودی عرب کو کلسٹر بم فروخت کرنے کا اعلان کردیا ہے جن کی مالیت اربو ں ڈالرز بنتی ہے۔ آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈارلسی کمبال نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی متنازعہ ہتھیار ہے جو انسانی جانوں کے لیے تباہ کن ہے اگر امریکہ میں گزشتہ دس سالوں سے اس ہتھیار کے استعمال پر پابندی عائد ہے تو اسے سعودی عرب کو فروخت کرنے کا کیا مقصد ہے۔
کلسٹر بم