گرین ٹریکٹر سکیم

27 اگست 2009
مکرمی میں 113 کنال 16 مرلہ کا مالک ہوں۔ جو کہ ضلع جھنگ کے ایک نواحی موضع کانگڑہ میں واقع ہے۔ میں گھر میں واحد کمانے والا ہوں اور میرے والد صاحب کی وفات 1985ء میں ہوئی تھی اور میں اس وقت ساڑھے تین سال کا تھا اور اراضی کا بھی تھوڑا سا مسئلہ ہے جو کہ ابھی چل رہا ہے اس مسئلے میں بھی خادم پنجاب کی مہربانی ہے انہوں نے میری درخواست کی شنوائی کی۔ میری خادم پنجاب سے گذارش ہے کہ مجھے گرین ٹریکٹر سکیم میں سے ایک ٹریکٹر عنایت کیا جائے۔ محمد علی یوسف ولد محمد یوسف (مرحوم) نزد پرائمری سکول شاہ جیونہ شیر تحصیل و ضلع جھنگ موبائل نمبر 0334-9755048