مکرمی! وزیر تعلیم سے یہ پوچھنا چاہوں گی۔ کیا تعلیم صرف رٹا لگانے کا نام ہے؟ کیا تعلیم صرف ڈگریاں لے لینے کا نام ہے؟ کیا تعلیم اس چیز کا نام ہے کہ آخری رات پڑھ کر امتحان دے دیا جائے؟ جی نہیں تعلیم تو وہ ذریعہ ہے جس سے کسی فرد کے اخلاق و کردار میں مثبت تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔ تعلیم تو شعور کا ذریعہ ہے۔ یہ ایسا ذریعہ نہیں کہ فقط معاش کے لیے استعمال کیا جائے۔ نہم و دہم کی اسلامیات سے سورتیں ختم کرنے کا جواز سمجھ نہیں آتا۔ نصاب تعلیم کسی بھی قوم کے دین کو ظاہر کرتا ہے میری وزیر تعلیم سے پرزور اپیل ہے کہ اسلامیات کی کتب سے سورتوں کے ترجمے اور تشریح ختم نہ کیے جائیں کیونکہ اسلامیات دین کو سمجھنے کے لیے ازحد ضروری ہے۔ میری پرزور اپیل ہے کہ ہمارا نصاب تعلیم اسلام کے اصولوں پر بنایا جائے نہ کہ امریکی تجاویز پر۔ماریہ سعودبستی رسولپورہ گوجرہ روڈ جھنگ صدر
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024