کونسی قوم

27 اگست 2009
مکرمی!کہا ہے ایک محافظ ہونے کے دعویدار نے کہا کہ قوم کے تعاون سے دشمنوں(دہشتگروں کو شکست دیں گے۔ دوسرے نے کہا غیرت مند پاکستانی قوم کی مدد سے شر پسندوں دشمنوں کو شکست دیں گے، کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔)کونسی قوم کس کی غیرت، غیرت تو نام نہاد محافظوں نے ڈالروں کے عوض عافیہ صدیقی کی شکل میں امریکہ کو بیچ دی تھی۔ اور اس کے علاوہ ساتھ سینکڑوں بلکہ ہزاروں معصوم اور بے گناہ لوگوں کوبموں اور بارود سے موت کی نیند سلا دیا تھا یا ڈالر وصول کرکے گوانتاناموبے جیسے عقوبت خانون کے پنجروں میں بند کروا دیا تھا۔(نہ مقدمہ، نہ ثبوت، نہ علالت، نہ داد، نہ فریاد)۔ مشتاق احمد لیاقت آباد کوٹ لکھپت لاہور03334373148