مکرمی! سابقہ پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی پنشن جوکہ 10/12 تاریخ کو مل جاتی تھی۔ لیکن اس دفعہ اگست 25 تاریخ تک نہیں مل سکی۔ ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر ان کو 10 تاریخ کو حسب سابق دینی چاہئے تھی۔ لیکن محکمہ خزانہ کی لاپرواہی کے باعث پتہ نہیں کہاں چلی گئی اور سنا ہے اب بھی 15 دن اس میں لگیں گے۔ لہٰذا متعلقہ محکموں کو فوری ادائیگی کی ہدایات جاری کی جائیں۔
(سجاد احمد شیخ سابقہ ٹریفک منیجر PRIC مکان نمبر 128-1 فیروزپور روڈ اچھرہ لاہور 042-7582748)
(سجاد احمد شیخ سابقہ ٹریفک منیجر PRIC مکان نمبر 128-1 فیروزپور روڈ اچھرہ لاہور 042-7582748)