مسجد حرم شریف میں دینی مسائل سے معلومات حاصل کرنے کیلئے سے زائد ٹیلی فون نصب کر دیئے

27 اگست 2009 (13:59)
مکہ مکرمہ (مبشر لون استادانوالہ سے) مسجد حرم مکی شریف میں دینی مسائل معلوم کرنے کے لئے 100 سے زائد ٹیلی فون نصب کر دیئے گئے جبکہ اردو سمیت دنیا کی مختلف زبانوں میں لاکھوں کی تعداد میں دینی کتابیں، پمفلٹس اور کتابچے مہیا کئے گئے ہیں۔ یہ بات حرمین شریفین انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتائی۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ دینی معلومات فراہم کرنے ، مسائل کے جواب کے لئے حرم شریف میں 40 سے زائد مشائخ و علماءکرام متعین کئے گئے ہیں جو 24 گھنٹے معتمرین کو مطلوبہ خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حرم شریف کے مختلف دروازوں پر 100 سے زائد ٹیلی فون نصب کر دیئے گئے ہیں تاکہ معتمرین مشائخ اور علماء سے دینی معلومات حاصل کر سکیں۔ علاوہ ازیں باب ملک عبدالعزیز، باب الفتح اور باب اجیاد پر 5 فتویٰ دفاتر قائم کئے گئے ہیں یہاں سے بھی رابطہ کے مسائل معلوم کئے جا سکتے ہیں۔