لاہور (بی بی سی ڈاٹ کام) لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے خان آف قلات میر سلمان دا¶د نے کہا ہے کہ بلوچستان کی آزادی اور فوجی آپریشنز کے ذمہ دار حکمرانوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ جلد عالمی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ اب حکومت سے صرف اسی صورت بات ہو سکتی ہے جب امریکہ‘ برطانیہ‘ روس‘ اقوام متحدہ یا یورپی یونین جیسی کوئی عالمی طاقت ثالث بنے۔ بی بی سی کو انٹرویو میں خان آف قلات نے کہا کہ ہمارے وسائل کو 62 برس سے پنجاب لوٹ رہا ہے۔ مسئلہ بلوچستان کے حل کے لئے انہیں پینٹاگون (امریکی محکمہ دفاع) بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل برائے آزاد بلوچستان کا مقصد مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ بلوچستان کا بنیادی حل اسکے وسائل پر بلوچوں کا حق حاکمیت تسلیم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کمزور ہے جو حکومت اپنی قائد کی شہادت کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کے پاس گئی ہے وہ مسئلہ بلوچستان کیا حل کرے گی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024