نیب‘ ڈبل شاہ اور اسکے ساتھیوں کے درمیان بارگیننگ کا معاہدہ طے پا گیا

27 اگست 2009
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نیبڈبل شاہ اور اس کے ساتھیوں کے درمیان بارگیننگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پانچ ملزمان چار اقساط میں 5 ارب 43 کروڑ 88 لاکھ روپے جمع کرائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب نے بارگیننگ منظوری کیلئے کیس احتساب عدالت نمبر4 لاہور کو بھجوا دیا ہے جہاں 31 اگست کو مقدمہ کی سماعت ہو گی گزشتہ روز گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 میں پیشی کے موقع پر ڈبل شاہ نے صحافیوں کو بارگیننگ معاہدے کی کاپیاں فراہم کیں جبکہ عدالت نے احتساب کورٹ کے فیصلے کے انتظار میں سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب کی طرف سے احتساب کورٹ کو لکھے گئے مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شاہ اور اس کے ساتھیوں چن پیر عرف انتظار شاہ ‘ سید ضیاء الحسن گیلانی‘ عفت گیلانی‘ فہد الحسن کیخلاف تفتیش 12 جون 2007ءکو مکمل کی گئی دوران تفتیش ملزمان سے 97 کروڑ 19 لاکھ سے زائد رقم برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف متاثرین کی طرف سے کلیم کی گئی تمام رقم 5 ارب 43 کروڑ 88 لاکھ ہے۔ معاہدہ کی تفصیلات کے مطابق ملزمان ڈاﺅن پیمنٹ کی شکل میں ڈی جی نیب کے اکاﺅنٹ میں ایک ارب 51 کروڑ 87 لاکھ جمع کروائیں گے جبکہ رہائی کے عوض گرانٹی پر 3 پوسٹ چیک جمع کروانے ہونگے باقی رقم 22 فیصد فی قسط ہر تین ماہ بعد جمع کروائیں جبکہ انہیں تینوں قسطوں کے برابر چیک جمع کرانا ہوں گے۔
نیب / ڈبل شاہ