صدر زرداری 3 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

27 اگست 2009
لندن (آصف محمود سے) صدر آصف علی زرداری گذشتہ روز 3 روزہ دورے پر دبئی سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر ان کا استقبال وزیر داخلہ رحمن ملک‘ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اور ڈپٹی ہائی کمشنر آصف علی درانی نے کیا۔ صدر زرداری آج برطانیہ کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نک کلگ‘ پاکستانی نژاد تاجروں کے وفد اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین جبکہ کل برطانوی وزیراعظم گورڈن برا¶ن سے ملاقات کریں گے۔