کراچی: مشتعل افراد کا رینجرز کی گاڑی پر حملہ‘ جوابی فائرنگ سے 4 زخمی‘ 4 گرفتار

27 اگست 2009
کراچی (ریڈیو نیوز) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں مشتعل افراد نے رینجرز کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق رینجرز کی جوابی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے آنسو گیس چلائی اور مزید نفری طلب کر لی گئی۔ 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہاتھا پائی کے دوران بعض افراد نے گاڑیوں پر بھی پتھراﺅ کیا۔