معاشی بحران کے باوجود عالمی برادری پاکستان کی امداد کو اہمیت دے: اقوام متحدہ

27 اگست 2009
اسلام آباد (رائٹرز) اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ معاشی بحران کے باوجود پاکستان کی امداد کو اہمیت دے تاکہ وہ طالبان کے خلاف جنگ سے پیدا شدہ صورتحال کا مقابلہ کر سکے۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے اہم نمائندے مارٹن موگ وانیا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستن میں فوجی آپریشن کے متاثرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے فنڈز میں شدید کمی آئی ہے لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی سٹریٹجک اہمیت اور خطے میں استحکام کیلئے صوبہ سرحد میں استحکام کی اہمیت کے پیش نظر ڈونرز امداد فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور بنیادی سہولتیں نہ ہونے سے دہشت گردوں کو اپنے لئے کارکن بھرتی کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
اقوام متحدہ