سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس پرسوں طلب‘ صدارت چیف جسٹس افتخارکرینگے

27 اگست 2009
اسلام آباد (ریڈیو مانیٹرنگ) سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ( پرسوں ) 29 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چودھری کریں گے جبکہ اجلاس میں پی سی او ججز کو بھجوائے گئے نوٹسز اور دیگر عدالتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔