A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

ہائیکورٹ کے ججوں کی تقرری پر تنازعہ ختم‘ گورنر نے 10 نام منظوری کیلئے صدر کو بھجوا دیئے

27 اگست 2009
لاہور (فرخ سعید خواجہ سے) ججوں کی تقرری میں گورنر اور وزیر اعلیٰ کے کردار کے حوالے سے پیدا ہونے والا تنازع گذشتہ روز اس وقت اپنے انجام کو پہنچ گیا جب وفاقی وزارت قانون نے رائے دی کہ وزیر اعلیٰ کا کوئی کردار نہیں ہو سکتا جس کے بعد گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے لاہور ہائیکورٹ میں تعیناتی کیلئے 10 ججوں کے نام منظوری کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی حکومت نے ججوں کے حوالے سے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو ختم کروانے کیلئے وفاقی وزرات قانون سے رائے مانگی تھی۔ وفاقی وزارت قانون نے معتبر حاضر سروس ججوںسے اس بارے میں رائے حاصل کر کے حتمی فیصلہ دیا کہ ججوں کی تقرری میں وزیر اعلیٰ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت قانون کے فیصلے کے بعد گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے لاہور ہائیکورٹ کے 10 ججوں کے نام صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیئے ہیں جس کی آئندہ 24 گھنٹوں میں منظوری متوقع ہے اور اگلے 48 گھنٹوں میں لاہور ہائیکورٹ کے نئے جج حلف اٹھا لیں گے۔