مشرف نے ہمایوں اختر کے بیان پر اظہار ناراضگی کیا ہے:قریبی ذرائع سیکرٹری جنرل ہم خیال

27 اگست 2009
لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ (ہم خیال ) کے سیکرٹری جنرل ہمایوں اختر خان کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے مشیروں کے ذریعے ان کے اس بیان پر اظہار ناراضگی کیا ہے۔ جس میں ہمایوں اختر نے کہا تھا کہ جنرل مشرف کا مسلم لیگ کے اتحاد میں کوئی کردار ہے اور نہ ہی پاکستانی سیاست میں اب ان کا کوئی کردار رہ گیا ہے اور نہ ہی وہ مشرف کو اپنا رہنما اور باس تسلیم کرتے ہیں۔