سیول (ریڈیو مانیٹرنگ) جنوبی کوریا نے منگل کے روز جو اپنا پہلا خلائی سیارہ خلا میں روانہ کیا تھا وہ چھوڑے جانے کے کچھ دیر بعد ہی خلا میں جل کر خاکستر ہوگیا۔ جنوبی کوریا کے خلائی تحقیقاتی ادارہ کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز خلا میں بھجوائے جانے والے سیارے میں بعض خامیاں موجود تھیں جس کے باعث وہ خلا میں پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس کی بڑی وجہ اس سیارے کی رفتار تھی اس کی رفتار6.2 کلو میٹر فی سیکنڈز پر آگئی تھی جبکہ اس کی رفتار 8 کلو میٹر فی سیکنڈ ہونی چاہئے تھی۔یہ ایک تحقیقاتی سیارہ تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024