نیویارک: شوکت علی نے نجی تقریب میں صوفیانہ کلام سنایا

27 اگست 2009
نیویارک (طیبہ ضیائ) پاکستان کے نامور کلاسیکی فوک گلوکار شوکت علی کی امریکہ آمد پر نوائے وقت کی کالم نگار طیبہ ضیاء نے اپنی رہائش گاہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا اور اپنے قریبی حلقہ احباب کو مدعو کیا۔ شوکت علی نے صوفیانہ کلام پیش کر کے تقریب کو رونق بخشی۔