سپریم اسلامک عراقی کونسل کے سربراہ عبدالعزیز الحکیم ایران میں انتقال کر گئے

27 اگست 2009
تہران (جی این آئی) عراق کے اہم سیاسی رہنما عبدالعزیز الحکیم انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ وہ 2003ء سے سپریم اسلامک عراقی کونسل کی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔ 1980ء میں صدام حسین نے انہیں ملک بدر کر دیا تھا اس وقت وہ اپنی جماعت کے عسکری ونگ کے سربراہ تھے۔ عبدالعزیز الحکیم نے حال ہی میں جنوری میں ہونے والے انتخابات کیلئے نیا سیاسی اتحاد تشکیل دیا تھا۔