کراچی سٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس 8314پوائنٹس پر پہنچ گیا

27 اگست 2009
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کی غیر معمولی لہر رونما ہونے پر کے ایس ای 100انڈیکس 73.02پوائنٹس کے اضافے پر8319.74 کی ریکارڈ سطح پر بند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب 36کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی غالب رہی۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاک آئل فیلڈ‘ او جی ڈی سی میں نمایاں خریداری کے اثرات‘ آئندہ دنوں سیمنٹ کی برآمد میں اضافہ اور کئی مثبت اطلاعات کے باعث مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پی ٹی سی ایل‘ جہانگیر صدیقی کمپنی‘ نشاط ملز‘ او جی ڈی سی‘ پاک آئل فیلڈ سمیت بیشتر حصص کی خریداری میں نمایاں دلچسپی سے حصص کے کاروبار میں تیزی برقرار رہی ۔