زرداری کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر کتاب لکھ رہی ہوں: نیلوفر کھر

27 اگست 2009
لاہور (خبر نگار) سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کی اہلیہ ہونے کی دعویدار نیلوفر کھر نے کہا ہے کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شخصیت اور زندگی کے مختلف پہلوئوں پر کتاب تحریر کر رہی ہیں۔ آصف زرداری مثبت شخصیت اور انسان ہیں مگر انہیں جان بوجھ کر منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے اور ان کی مسلسل کردار کشی کی جاتی ہے۔ وہ پاکستان کے ان لیڈروں میں ہیں جن کا سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض مذہبی انتہا پسند انہیں کتاب لکھنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ وہ گزشتہ رورز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری وفاق کی علامت ہیں اور سندھ کے بعد اب بلوچستان میں حالات کو بہتری کی طرف لانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔