جسونت سنگھ کی کتاب پر پابندی نے بھارتی نام نہاد آزاد اور سیکولر نظام بے نقاب کر دیا: لیاقت بلوچ

27 اگست 2009
لاہور (خصوصی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جسونت سنگھ کی کتاب میں قائداعظم محمدعلی جناح ؒکی قائدانہ صلاحیت اور وژن پر تحسین حقائق کا اظہار ہے لیکن بھارت میں بی جے پی اور کانگرس کا کتاب ‘ قلم اور فکر پر پابندی کے مشترکہ اظہار نے بھارت کے نام نہاد آزاد اور سیکولر نظام کو بے نقاب کیا ہے بھارت میں سیکولر ازم کا پرچار فریب ہے اصل میں بھارتی معاشرہ ہندو اور برہمن ہندو طبقہ کی بالادستی کا معاشرہ ہے ۔