رمضان بازاروں اور ٹرکنگ پوائنٹس پر 9 لاکھ 35 ہزار آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے

27 اگست 2009
لاہور (خبر نگار)حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبہ کے 323 رمضان بازاروں اور 984 ٹرکنگ پوائنٹس پر محکمہ خوراک کے انتظامات کے تحت 20کلو گرام کے9 لاکھ 35 ہزار 412آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے جبکہ خریدار نہ ہونے کے باعث 13ہزار 130آٹے کے تھیلے واپس بجھوائے گئے۔