یوٹیلٹی سٹور پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 5 روپے کم کر دی گئی

27 اگست 2009
لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5روپے مزید کمی کر دی ہے اور جمعرات سے یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹے کا تھیلا 495میں فروخت ہو گا۔ یوٹیلٹی سٹور لاہور کے ریجنل منیجر فیضان حمید نے بتایا کہ رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹے کی کوئی قلت نہیں اور آٹے کے تھیلے وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ شوگر ملو ں سے چینی کی سپلائی جاری ہے اور لاہور ریجن میں 50ٹن چینی کی سپلائی ہو گئی ہے جس سے عوام کو چینی کی خریداری میں سہولت ہو گی۔