پنجاب پراونشل کواپریٹو بنک نے کاشتکاروں میں قرضے تقسیم کر دئیے

27 اگست 2009
لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کواپریٹو بنک لمیٹڈ نے فصل خریف 2009ء کیلئے 13507 کواپریٹو سوسائٹیز کے ایک لاکھ 4 ہزار 529 کاشتکار ممبران میں 2 ارب 35 کروڑ 64 لاکھ روپے کے قرضہ جات تقسیم کئے اور اس کے ساتھ فصل ربیع 2008-09ء کی وصولی کے سلسلہ میں 99.01 کے حساب سے وصولی کی۔